آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور : آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سی ای او کیوین رابرٹس کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو، تمام معاملات کا جائزہ لے کر آسٹریلیا ٹیم کے دورہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سی ای او کیوین رابرٹس نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو، سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں سیریز کیلئے حامی بھرنا حوصلہ افزا ہے۔پی سی سی کی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کیوین رابرٹس نے کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچز کا انعقاد حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں سیریز کیلئے حامی بھرنا حوصلہ افزا ہے، ہماری خواہش ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل اور جلد بحال ہو۔ سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان پر فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے، تمام معاملات کا جائزہ لے کر آسٹریلیا ٹیم کے دورہ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔