عالمی تائیکوانڈو مقابلوں​ میں میڈلز جیتنے والے خیبر پختو نخوا دستے کا پُرتپاک استقبال

پشاور:تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس مطیع اللہ خان مروت نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہار بھی پہنائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیوزیراعلی کے مشیر برائے سپورٹس مطیع اللہ خان مروت نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت اہم کردار ادا کرتی ہے جس کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کھیلوں کے میدان میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایات پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو کسی بھی تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور نگران حکومت نے اس ضمن میں مختلف اقدامات اٹھائے گئے جن میں فنڈز کی فراہمی اہم قدام ہے انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو ٹیم جو کے حال ہی میں تھائی لینڈ میں منعقد انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک گولڈ،دو چاندی اور چار کانسی کے تمغے جیت کر نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو ہار بھی پہنائے۔ مطیع اللہ مروت کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ آنے والے پی ایس ایل کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی،ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ جان، ایڈمنسٹریٹر سید جعفر شاہ، چیئر مین صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن الیاس آفریدی، پاکستان تائیکوانڈو ٹیم منیجر ناصر خان، سیکرٹری وقار آفریدی، سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کھلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں سات میڈلز جیتے، پاکستان کی کم عمر ترین ایتھلیٹ وانیا حسن نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک براؤنز میڈل جیتا جبکہ دوسری کم عمر ترین دس سالہ آیان نے کانسی تمغہ جیتا۔ حسن نے ایک چاندی اور ایک براؤن کا تمغہ اپنے نام کیا اور وقار آفریدی نے دو براؤن تمغے جیت کر پاکستان کانام روشن کیا،