خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید بڑھانے پر غور

پشاور:وفاقی بجٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید بڑھانے کے مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اضافے کے لئے محکمہ خزانہ سے مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرز پر خیبرپختونخوا حکومت بھی ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے، مئی کو پیش کئے گئے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق دس فیصد اضافے کے بعد صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کا بوجھ پڑا تھا، تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے پر خزانے پر 76ارب کا بوجھ پڑے گا۔صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لئے جانے کا امکان ہے، تنخواہیں مزید بڑھانے کے معاملے پر اسمبلی اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔