غریب عوام پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا گیا ہے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں غریب اورمتوسط طبقے پرکم سے کم ٹیکس عائد کیا ہے ۔انہوں نے ٹیکس اصلاحات،ڈیجٹیلائزیشن اور محصولات میں اضافے کے حوالے سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہوگا ، وزیراعظم نے کہا ہماری اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم کرنا اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم ٹیکس چوروں اور ٹیکس ناہندگان اور ان کی معاونت کرنے والے عناصر کا ہر صورت سد ِباب کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ پالیسیوں کے مکمل نفاذ سے ملکی آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کی Valueچین کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹو میشن سے ملکی معیشت کی کو دستاویزی شکل دی جاسکے گی۔شہبازشریف نے کہاکہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین ستون ہے اور حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی ۔