باجوڑ: فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے امن وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

باجوڑ: ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی تعاون سے بین الاضلاعی معذور افراد کی ٹیموں کے درمیان امن وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا امن وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں باجوڑ گلونہ اور ضلع دیر ٹائیگرز کے درمیان کرکٹ فائنل میں مہمان خصوصی شرکت کی،باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں پہلے بین الاضلاعی امن وہیل چیئر کرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے بال پھینک کر میچ کا افتتاح کیا ،تقریب میں ضلعی انتظامی افسران ، سیکورٹی فورسز ، کے حکام، معذور افراد سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور مقامی تماشائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور امن وہیل چیئر کرکٹ فائنل میچ دیکھنے سے لطف اندوز ہوئے ، امن وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ باجوڑ گلونہ اور ضلع دیر ٹائیگرز کرکٹ ٹیموں کے درمیان فا ئنل میچ ہوا جس میں باجوڑ گلونہ نے دیر ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس راؤں عمران سرتاج نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر خصوصی افراد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں تاکہ خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔