شمالی وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان:ماڑی پٹرولیم نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔ماڑی پٹرولیم کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، شروع میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔گیس کے حصول کیلئے کنویں کی کھدائی دو جون 2023 کو شروع کی تھی، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی ،نئی دریافت سے ملکی ذخائر میں بہتری آئے گی۔