جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید، سراروغہ کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کا دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران پاک فوج کا ایک جواب وطن پر قربان ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہید سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال اور تعلق ضلع چارسدہ سے تھا۔