ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والی کھلاڑی کا پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال

پشاور: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی ساتویں ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر انڈر 21 اور سینئر کراٹے چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی قومی کھلاڑی نازیہ علی اور پاکستانی ٹیم منیجر انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچ شاہ فیصل کا قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورپہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی نے قومی کھلاڑی کو پھولوں کا گدستہ پیش کرکے استقبال کیا اس موقع پر خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد نور ، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ سمیت دیگر شخصیات اور کراٹے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔نازیہ علی نے سائوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 68 کے جی سینئر اور ٹیم فائٹ میں برونز میڈلز جیتے، چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈایک سلور اور 24 برونز میڈلز جیت لئے۔50 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں لائبہ ضیاء نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ -66 کلوگرام میں آرزو نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔