مصباح الحق محنتی اسپورٹس مین ہے،عمران خان

عمران خان

لاہور: وزیراعظم نے مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قراردے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نیک اورایماندار کھلاڑی ہے، مصباالحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی ٹونٹی سے نہیں ون ڈے اورٹیسٹ سے ہوتا ہے۔مصباح الحق نیک اورایماندار کھلاڑی ہے۔ مصباالحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرفرازاچھا کرکٹرہے کم بیک کرسکتا ہے۔ سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دیں اورپرفارم کرکے واپس آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سسٹم سے ہی نئے اور اچھے کرکٹرزپیدا ہوں گے۔