قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں

فاسٹ بالر نسیم شاہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ فاسٹ بالر آسٹریلیا میں موجود ہونے کی وجہ سے والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بالر نسیم شاہ نے اہل خانہ کے مشورے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاہے۔پی سی بی حکام کے مطابق نسیم شاہ کو والدہ کی انتقال کی اطلاع دے دی گئی تھی تاہم سفر کی طوالت اور اہل خآنہ کے ساتھ نسیم شاہ نے بات چیت کے بعد وطن واپس نہ جانے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم انتظامیہ اور ٹیم کے ارکان نے نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔