جمرودمیں 33ویں نیشنل گیمز تھروبال مقابلوں کا انعقاد

جمرود : جمرود کے قبا ئلی علاقوں میں 33ویں نیشنل گیمز تھروبال مقابلوں کا انعقاد کیا گیاتاریخ میں پہلی بار فاٹاانضمام کے بعد قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے سپورٹس کمپلیکس میں بھی نیشنل گیمز تھرو بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں سندھ،کراچی،پنجاب،بلوچستان،گلگت اور وپڈا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جمرود سپورٹس کمپلیکس پر نیشنل گیمز تھروبال کے مقابلوں کے انعقاد کے افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر تھے جبکہ اس موقع پر خیبرپختونخواہ تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر خلیق الزمان ،ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع محمد نواز خان،ڈی پی او خیبر محمد حسین ،ضلع خیبر سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری اور خیبرپختونخواہ اولمپکیس ایسوسی ایشن کے عہدیدران سمیت بڑی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔جمرود میں پہلی بار نیشنل گیمز کے مقابلوں کے انعقاد پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور علاقے میں مزید اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی عوام بھی قومی سطح پر منعقد ہونے والی کھیلوں کے مقابلوں سے محضوض ہو سکے۔