دوسری بار سنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے،محمد آصف

پاکستان کے محمد آصف

لاہور: دوسری بار سنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے محمد آصف نے اپنی جیت کو کشمیری بھائیوں کے نام کردیا، انکا کہنا ہے کہ یہ اکیلے ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں محمد آصف کا کہنا ہے کہ دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں 44 ممالک کے کیوئسٹ شرکت کررہے تھے، سیمی فائنل اور فائنل مشکل تھا لیکن ان کی محنت رنگ لائی۔