پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

محمد آصف

انتالیہ: پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 8-5 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس سے قبل اسی روز کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کلاس کیا تھا۔پاکستان کے محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راﺅنڈ آف سکسٹی فور ، راﺅنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا۔اس سے قبل پاکستان کے محمد سجاد نے 2012 ءمیں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2014ءمیں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔اب محمد آصف دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ محمد آصف 2017 ءاور 2013 ءمیں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013ءمیں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔