پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

پاک آسٹر یلیا

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔پرتھ کے میدان میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی گی۔ابتدائی دو میچوں میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سلامی بلے باز فخر زمان، محمد عرفان، اور آصف علی کی جگہ امام الحق، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیسٹ سیریز کے پیشِ نظر تیز گیند باز پٹ کمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ کر دیا ہے، ان کی جگہ شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان وقت کے مطابق میچ دن ایک بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔