قبائلی ضلع مہمند میں آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کا افتتا ح کردیاگیا

سپورٹس گالا

پشاور: انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج ہر پہنچ گئی ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع مہمند میں آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کا افتتاح کیا گیا سپورٹس گالا کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس قبا ئلی اضلاع نواز خان نے کیا۔افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا روایتی ڈانس اتنڑ اور روایتی گانے پیش کئے گئے۔سپورٹس گالا میں ضلع مہمند کے 30 پرائیوٹ سکولز کے 1800 کھلاڑی 8 مختلف گیموں میں حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکیٹر سپورٹس قبا ئلی اضلاع نواز خان نے کہا کہ سپورٹس گالا کا اہتمام سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبا ئلی اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے موجود صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں ساڑھے آٹھ ارب روپے کے مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔تمام ضم شدہ اضلاع میں سب ڈویڑن کی سطح پر سپورٹس کمپلیکسز بنائے جائینگے۔اسکے علاوہ 1000 گراونڈ سکیم کے تحت بھی قبا ئلی اضلاع میں کھیلوں کے میدان بنائے جائینگے۔