پاکستانی شوٹرغلام بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

غلام بشیر

کراچی: پاکستانی شوٹرغلام مصطفے بشیر بھی ٹوکیو اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، ایشین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے بعد انہیں اولمپکس کوٹہ مل گیا، غلام بشیر وہ پہلے پاکستانی شوٹر ہیں جنہوں نے لگاتار دوسری بار کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ۔وہ ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ،دوحہ میں جاری ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں غلام مصطفے بشیر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔سیکریٹری رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان رضی احمد کا کہناہے ہ پانچویں پوزیشن کے تحت انہیں اولمپکس کوٹہ ملا ہے۔ غلام مصطفے بشیر کو وائڈ کارڈ انٹری نہیں ملی بلکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔