میکسیکو،عمررسیدہ خاتون نے 100 میٹر ریس جیت لی

عمر رسیدہ خاتون

نیو میکسیکو : نیو میکسیکو سٹی کی ایک 103 سالہ معمر خاتون نے 100 میٹر کی دوڑ جیت کر ایک ریکارڈ بنا ڈالا۔2019ءکی سینئر گیمز جو میکسیکو کے دارالحکومت نیو میکسیکو میں ہوئی تھیں میں حیران کن طور ایک بڑا ریکارڈ بنا، جہاں 103 سال کی معمر خاتون جس کا نام جولیا ہاکنز ہے، نے 100 میٹر کی دوڑ میں فتح حاصل کر لی۔خبر رساں ادارے کے مطابق معمر خاتون جولیا ہاکنز نے گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے 50 میٹر اور 100 میٹر کی دوڑ میں فتح کا جھنڈا گاڑا، اس ریس میں 100 سال سے زائد کی خواتین حصہ لے رہی تھیں۔یاد رہے کہ 2017ءکی گیمز میں بھی امریکی ریاست لویازانا سے تعلق رکھنے والی جولیا ہاکنز نے بھی 100 میٹر کی دوڑ جیت کر ریکارڈ بنایا تھا۔جولیا ہاکنز نے پروگرام ”گڈ مارننگ امریکا“ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے یہ ریکارڈ بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ یہ ریکارڈ بڑھاپے کی وجہ سے ہے یا یہ ماحول کی وجہ سے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق جولیا ہاکنز چار بچوں کی ماں ہیں جبکہ تین کی دادی ہیں اور مزید 3 کی پڑدادی ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے آپ کو مصروف رکھنا چاہتی ہوں اور آگے بڑھنا چاہتی ہوں، میں روایتی طور پر کوئی بھی ورزش نہیں کرتی، میں صرف کوشش کرتی ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب مجھے مزید اس کی ضرورت ہے۔جولیا ہاکنز کا کہنا تھا کہ میں کھانے کے معاملے پر بہت محتاط ہوں، صحت مند غذا میری ترجیح ہے اور اپنے وزن پر بھی خاص توجہ رکھتی ہوں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اگلی ریس میں بھی حصہ لیں گی اس پر ان کا کہنا تھا کہ آپ کبھی نہیں جان پائیں گے کیونکہ جب آپ 103 سال کے ہو جائیں تو ہر دن معجزے والا ہوتا ہے۔اس لیے میں بھی آنے والے دن سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی کہ کیا پتا کل معجزہ ہو نہ ہو۔