وزیراعظم اسکاٹ موریسن اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے میدان میں پہنچ گئے

آسٹریلیا:آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے میدان میں پہنچ گئے۔آسٹریلیا کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پانی کے وقفے میں آسٹریلوی وزیراعظم خود گراؤنڈ میں اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں اور گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ نے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔میچ میں تو پرائم منسٹر الیون کو سری لنکا نے شکست سے دوچار کیا مگر آسٹریلوی وزیر اعظم کا عمل تاریخ رقم کر گیا۔اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے آگئے۔