بروک لیسنر ڈبلیو ڈبلیو ای چمپئن بننے میں کامیاب

لاس اینجلس: بروک لیسنر چند سیکنڈ میں ڈبلیو ڈبلیو ای چمپئن بننے میں کامیاب ہوگئے ۔کوفی کنگسٹن نے ریسل مینیا 35 میں ڈینیئل برائن کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چمپئن شپ اپنے نام کی تھی اور اب 6 ماہ بعد بروک لینسر نے انہیں چمپئن شپ میچ میں چند سیکنڈ میں شکست دے کر سب کو شاک کردیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای اسمیک ڈاؤن پہلی بار فاکس ٹی وی کا حصہ بنا تھا اور اس کے لیے بروک لینسر برسوں بعد پہلی بار بلیو برانڈ میں کسی مقابلے کا حصہ بنے۔میچ کے آغاز کے ساتھ ہی کوفی کنگسٹن جارحانہ انداز سے بروک لینسر کی جانب بڑھے، جنہوں نے کنگسٹن کو اٹھا کر اپنا دائو ایف 5 لگایا اور 6 سیکنڈ میں چمپئن بن گئے۔لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ کو دیکھنے والے افراد اتنے تیز ترین نتیجے پر شاک رہ گئے کیونکہ ایسا کسی نے بھی سوچا بھی نہیں تھا۔درحقیقت یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں کسی چمپئن کی سب سے یکطرفہ پرفارمنس تھی جس کی اس ڈریم میچ کو دیکھنے والوں کو توقع نہیں تھی۔

میچ میں کوفی کنگسٹن بروک لیسنر کو ایک انگلی تک مارنے میں ناکام رہے اور یہ شکست ایسی تھی کہ لگتا نہیں اب ان دونوں میں مزید کوئی مقابلہ ہوگا تاہم بروک لیسنر چمپئن شپ جیتنے کا جشن زیادہ دیر منا نہیں سکے کیونکہ سابق مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر اور یو ایف سی اسٹار کین ویلازکیوز نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کیا۔سابق یو ایف سی اسٹار نے بروک لیسنر پر حملہ کیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔کوفی کنگسٹن نے 11 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتی تھی اور 6 ماہ کے دوران ڈینیئل برائن، ڈولف زیگلر، سموا جوئی اور رینڈی اورٹن کے خلاف اس کا کامیاب دفاع بھی کیا۔بروک لینسر اس سے پہلے کافی عرصے سے را میں یونیورسل چیمپئن شپ مقابلوں کا حصہ بنتے رہے اور آخر بار سمرسلیم میں انہیں سیٹھ رولنز نے شکست دے کر 2019 میں دوسری بار اس چیپئن شپ سے محروم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں