پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

لاہور : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے سر ی لنکاکو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھی سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت داسن شناکا سرانجام دیں گے۔مہمان ٹیم کیلئے کراچی کے بعد لاہور میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ہوٹل میں کسی غیر متعلقہ آدمی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیمیں پرعزم ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ہونگے اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلئے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے، بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین ،حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کے باعث امام الحق کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں