مصباح الحق نےسری لنکا کیخلاف ٹیم کا انتخاب کرلیا

لاہور: پاکستان کے چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق نے جمعہ کے روز سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سلامی بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ تیسرے اوپنر عابد علی کو سیریز کے آخری میچز میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔عالمی کپ کے دوران بری طرح فارم سے باہر سلامی بلے باز فخرزمان کو اس سریز میں دوبارہ فارم میں آنے کےلئے بھرپور موقع فراہم کئے جانے کا امکان ہے،فخرزمان نے 2019 ءمیں 8 میچز کھیلے اور ایک نصف سنچری کی بدولت 23 کی اوسط سے 186 رنز سکور کئے۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کے دوران امام الحق کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے بھی محض 205 رنز سکور کئے تھے۔مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے باز اور ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم اور حارث سہیل ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پانچویں نمبر پر بلے بازی کےلئے آئیں گے جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری تیز گیند بازی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ٹیم میں موجود2 آل راﺅنڈرز شاداب خان اور عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔