شائقین محمد حفیظ کو ناقص کارکردگی پر طعنے دینے لگے

لاہور: شائقین محمد حفیظ کو کیریبیئن لیگ میں ناقص کارکردگی پر طعنے دینے لگے، انھیں سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز میں موجود محمد حفیظ نے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں

ایک میں وہ شرٹ پہنے بغیر بیٹھے ہیں، ساتھ میں انھوں نے لکھاکہ ’خوبصوت سینٹ لوشیا میں غروب آفتاب کا منظر‘۔ان کی جانب سے ٹویٹر پر اس تصویر کو شیئر کرنے کی دیر تھی، شائقین نے ان کی کلاس لینا شروع کردی اور خاص طور پر انکی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا

حفیظ نے سی پی ایل میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے 6 میچز میں 19 کی اوسط سے صرف 114 رنز بنائے ہیں ،وہ ابتک ایک بھی ففٹی نہیں بناسکے ہیں جبکہ7 کے اکانومی ریٹ سے محض2 وکٹیں لی ہیں ۔