صرف پاک فوج نے حوصلہ افزائی کی، محمد وسیم

کراچی: دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ وہ جب بھی بیرون ملک سے جیت کر لوٹتے ہیں تو صرف پاک فوج ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پاکستان کی نما ئندگی کرنے پر بہت خوشی ہے، پہلے بھی پاکستان کی نمایندگی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 15 سال سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر رہا ہوں لیکن جب بھی بیرون ملک سے جیت کر آیا صرف پاک فوج نے حوصلہ افزائی کی، اس بار شاہد آفریدی، وسیم اکرم اور جہانگیر خان نے فون کر کے مبارک باد دی۔محمد وسیم کا کہنا تھا آ ئندہ پاکستان کے لیے ورلڈ ٹائٹل کھیلنے جا رہا ہوں، پاکستان کی ہسٹری میں کسی نے ورلڈ ٹائٹل نہیں کھیلا ہے، اکتوبر میں میری دوبارہ فائٹ ہونے جا رہی ہے، ٹاپ فائیو میں آ گیا ہوں فائٹ جیت کر ورلڈ ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں۔پاکستانی باکسر نے مزید کہا کہ حکومت سے درخواست ہے میری آئندہ ہونے والی فائٹ کو سپورٹ کرے، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، بس حکومتی سپورٹ چاہیے۔