ہمارا ٹارگٹ چیمپیئن شپ ٹرافی کا حصول ہے،محمد رضوان

ایبٹ آباد:قائد اعظم ٹرافی میں کے پی کے ٹیم کے قائد اور پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں انکی ٹیم پوری قوت ،طاقت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ہمارا ٹارگٹ صرف اور صرف چیمپیئن شپ ٹرافی کا حصول ہے انکی ٹیم کی فٹنس مثالی ہے اور میچ ٹریننگ سیشن کے دوران تمام کھلاڑی مطلوبہ فزیکل فٹنس میں کامیاب قرار پائے ہیں اور جارحانہ اور مثبت کھیل کے ذریعے سے کامیابی انکا مقصد اولین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میں پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے منیجر شوکت گل جدون بھی موجود تھے محمد رضوان نے کہا کہ انکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا تعلق اپنے ہی صوبے سے ہے اور ہماری ٹیم میں سپین باولنگ کا شعبہ کمزور ہے اور انہیں کئی دیگر سنےرکھلاڑیوں کے علاوہ یاسر شاہ کی خدمات کی کمی کا سامنا رہے گا البتہ انکا فاسٹ باولنگ کا شعبہ انتہائی مضبوط ہے انہیں عثمان شنواری ، جنید خان ، عمران خان سینئر اور جونیئر سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں البتہ مڈل آڈر بیٹنگ میں افتخار احمد پر بوجھ ہوگا لیکن نوجوان کھلاڑی انکی معاونت کے لیے موجود ہونگے انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے نئے پیٹرن اور سیٹ اپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مثبت قرار دیا اور کہا کہ پہلے ایک خلا موجود تھا لیکن اس خلا کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے فرسٹ الیون کے ساتھ ساتھ سیکنڈ الیون میں بھی سب کھیل رہے ہیں اور جس جس کی پرفارمنس اچھی ہوگی اور اوپر آتا جائے گا اور دوسرا میچز میں موسمی حالات کی تبدیلی سے کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہوگا اور جو کھلاڑی ان تبدیلیوں میں سرخرو رہے گا اسکے آگے بڑھنے کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک مضبوط اور تگڑے کپتان ہیں انکی موجودگی میں وہ کیپنگ سے ہٹ کر بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنی بھر پور محنت ۔ مہارت لگن اور فٹنس کی بل بوتے پر جگہ بنانے میں کامیاب رہینگے انہوں نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایک شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں کوچنگ اور سلیکشن گوکہ الگ الگ شعبے ہیں لیکن حالیہ کیمپ کے دوران ان پر کوئی پریشر یا دباو نہیں دیکھا بلکہ وہ ہر ایک کے ساتھ دوستانہ رویہ کے پیکر نظر آئے انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز ملک میں کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا اور کھلاڑیوں کو ایک طویل عرصے بعد اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا موقع میسر آئے گا جس سے کھلاڑیوں کے جذبے اور جنون کو بھی تقویت ملے گی اور پوری پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف بھرپور جذبے سے میدان میں اترے گی۔