بھارت کو شکست

لاہور : پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں انڈیا کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن کا پیامبر ہے اور اپنی تمام تر انرجی انہی امن کے کھیلوں میں صرف کرتا ہے تاہم دشمن اسے اس قدر کمزور بھی نہ سمجھے کہ اس پر چڑھ دوڑے اس لیے سرحدوں پر پاکستان کے شاہین چوکنا رہتے ہیں تبھی تو ابھی نندن جیسے سورما جب گھر میں گھس کر مارنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی بہت ہی اچھی چائے کے ساتھ تواضع کی جاتی ہے۔تاہم کھیل کے میدان میں پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے ڈالی ہے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلی جانے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔دونوں کھلاڑی فائنل میں پہنچنے سے پاکستان فائنل کھیلنے سے قبل ہی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا فاتح بن گیا۔آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو 0-6 سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے اسجد اقبال نے بھارت کے لکشمن راوت کو 4-6 سے ہرا دیا۔خیال رہے کہ اسجد اقبال اور محمد بلال نے کوارٹر فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔پہلے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک کو 1-5 سے شکست دی تھی اور دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد بلال نے نیپال کے اے ایم شری سیٹھا کو بھی 1-5 سے ہرایا تھا۔