نجم سیٹھی کا رمیز راجہ کے اقتدار کے خاتمے کا اعلان

لاہور : وزیراعظم شہبازشریف نے نجم سیٹھی کو ایک مرتبہ پھر سے چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پی سی بی کے معاملات میں تبدیلی کا خیرمقدم کرنے پر کرکٹ کے تمام شائقین کا شکریہ، مہربانی کر کے ہماری ٹیم کو آگے بڑھنے کیلئے دعائیں دیں ، ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے اور کچھ کو ختم کرنا۔یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ نیوزی لینڈ سے سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان 14 رکنی کمیٹی کی سربراہی نجم سیٹھی کریں گے اور یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔کمیٹی کے نام وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور کمیٹی کے قیام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔کمیٹی ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔کمیٹی میں شاہد آفریدی، شفقت رانا، مصطفے رمدے اور چوہدری عارف سعید بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی ہے۔