انٹر یونیورسٹی خیبرپختونخوا گیمز ،خواتین والی مقابلوں میں متعدد میچز کا فیصلہ

پشاور: انٹر یونیورسٹی خیبرپختونخوا گیمز میں خواتین والی بال مقابلے بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور میں جاری ہیں جس میں پہلے روز کھیلے گئے میچز میں ہزارہ یونیورسٹی نے جی آئی کے یونیورسٹی آف صوابی کو 2-1 سے شکست دی، سکور 22-25,25-17 اور7-15 رہا، دوسرے میچ میں کوہاٹ یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف صوابی کو 25-19-25-21 سے شکست دیکرآگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیاجبکہ گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کو باچا خان یونیورسٹی کے خلاف واک اوور ملا۔والی بال مقابلوں کا افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی اور وی سی بے نظیر ویمن یونیورسٹی پروفیسرصفیہ احمد نے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس بے نظیر ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین، ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ،کوچ واصف اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ خواتین والی بال مقابلوں میں 20 یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں مقابلے تین دن تک جاری رہینگے۔