مردان ریجن میں پی سی بی انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز

پشاور: پی سی بی انڈر16 انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں مردان ریجن میں مقابلے شروع ہوگئے جس کا باضابطہ افتتاح ریجنل سپورٹس آفیسر مردان نعمت اللہ مروت نے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابزار احمد پی سی بی کوچ احمد سیدسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انٹر سکولز انڈر16 کرکٹ چیمپئن شپ میں گزشتہ مردان ریجن میں افتتاحی میچ غزالی سکول کاٹلنگ اور حراء پبلک سکول شیرگڑھ کے مابین کھیلاگیا جس میں غزالی سکول کاٹلنگ نے نووکٹوں سے کامیابی حاصل کی، مردان سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد میچ میں حراء سکول شیرگڑھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 107 رنز بنائے جس میں ذیشان 36 ہمایون 19 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، غزالی سکول کی جانب سے حسنین نے تین، حیام اور سہیل نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں غزالی سکول کاٹلنگ نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا جس میں 68 اور رضوان بیس رنز کے ساتھ نمایاں سکورررہے۔ حراء سکول کی طرف سے ہارون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔