سابق کپتان یونس خان کی والدہ انتقال کرگئی

مردان:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی یونس خان کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی والدہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھیں اور گردوں کے مرض میں مبتلا

تھیں۔وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، آج صبح رضائے الٰہی سے ان کا انتقال ہوگیا ہے، یونس خان کی والدہ کی نماز جنازہ آج شام9:00 بجے شیخ ملتون ٹاٶن مردان میں ادا کی جائیگی ۔