انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے زمبابوے کو 115رنز سے ہرا دیا

جمیکا:آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں زمبابوے کو 115 رنز سے ہرا دیا، حسیب اللہ خان نے سنچری بنائی، اویس علی نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ڈیاگو مارٹن سپورٹنگ کمپلیکس میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، اوپنر حسیب اللہ خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 135 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، عرفان خان 75 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ زمبابوے کی طرف سے الیکس فلائو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 200 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، برائن بینٹ 83 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے اویس علی نے تباہ کن بائولنگ کی اور 6 کھلاڑی میدان بدر کئے۔ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ حسیب اللہ خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔