مارشل آرٹس فائٹر نے بھارت کے ریکارڈ پر قبضہ کر لیا

کراچی: عید کے موقع پر محمد راشد نے پاکستانیوں کو خاص تحفہ دیدیا، مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے بھارت کے بنائے گئے 3 عالمی ریکارڈز پر قبضہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مارشل آرٹس فائٹر محمد راشد نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا۔ محمد راشد نے عالمی ریکارڈ بنانے میں بھارت کو شکست دینے کی ٹھان لی۔محمد راشد نے بھارت کے بنائے ہوئے 3 بھارتی عالمی ریکارڈز پر قبضہ جمانے کے بعد کہا کہ میں اپنی یہ فتح اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔دوسری طرف گنیربک آف ورلڈریکارڈ نے بھارتی ریکارڈ توڑنے سمیت 4 ریکارڈ بنانے کی تصدیق کر دی جس کے بعد محمد راشد کے انفرادی ریکارڈ کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نے بھارتیوں کی جانب سے بنائے گئے 6عالمی ریکارڈ توڑے تھے۔محمد راشد نے ایک منٹ میں 1920مکے برسا کر بھارتی ماسٹر پربھارکرریڈی کا 1839مکے مارنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ محمد راشد نے 1کلو وزن اٹھا کر بھارتی کھلاڑی کا 1540مکے مارنےکا ریکارڈ 1640مکے مار کر اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتی مارشل آرٹسٹ مارگون کا ایک منٹ میں 329لاٹھیاں برسانے کا ریکارڈ 398لاٹھیاں براسا کر توڑ ڈالا۔ محمد راشد نے 175ککس لگا کر بھارتی مارشل آرٹسٹ سجیت کمار کا ایک منٹ میں 156ککس لگانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔