ایک روزہ کرکٹ میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

پورٹ آف سپین : ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ بدل گئی، میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا، ویسٹ انڈین ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔بدھ کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کرس گیل اور ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کو 10.5 اوورز میں 115 رنز کا آغاز فراہم کیا۔اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اننگز میں 8 چھکے لگا کر پہلے کھیلتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔لیوس نے 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ جبکہ کرس گیل نے 5 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔