پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ کرلیا

ابوظہبی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز پر بریفینگ دی۔ فرنچائزز کو بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اب 23 کی بجائے 25 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوگی، انگلینڈ روانگی میں 2 روز کی تاخیر پی ایس ایل 6 میں ڈبل ہیڈرز کی تعداد کم کرنے میں مدد کرے گی ۔پی ایس ایل 6 اب 20 جون کے بجائے 24 جون کو ختم ہوگی۔