پی ایس ایل 6 میں افغان کھلاڑی راشد خان کا سفر ختم ہوگیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں شامل افغان کھلاڑی راشد خان کا سفر ختم ہو گیا۔ پی ایس ایل سیزن 6 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے 22 سالہ افغان لیگ سپنر راشد خان وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے نمبر ون باؤلر راشد خان زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لیے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں ۔

روانگی سے قبل راشد خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’قومی ذمہ داری کے باعث بہت جلدی پی ایس ایل کو چھوڑ کر جا رہا ہوں، لاہور قلندرز اور چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور پیار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ اگلے سال دوبارہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے آئیں گے‘۔واضح رہے کہ راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے تھے، اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو مرتبہ راشد خان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔