شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ میں پاکستانی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے

قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے 10اوورز میں صرف 28رنز دے کر 3شکار کیے،اس سے قبل ورلڈکپ 1999میں وسیم اکرم نے 27رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ میں کسی بھی انڈر20بولر کی جانب سے تیسرا بہترین اسپیل بھی کرنے میں کامیاب ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی کا تعلق قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی سے ہے۔