چترال: ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر، کنیڈین ہائی کمشنر مہمان خصوصی تھے

چترال : سطح سمند ر سے 8500فٹ کی بلندی پر واقع چترال کے خوبصورت وادی مڈک لشٹ میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، صوبائی محکمہ سیاحت، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن کے تعاؤن سے منعقد ہونے والے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاحوں اور ونٹر سپورٹس کے شائقین نے شرکت کیں۔ فائنل میں کنیڈین ہائی کمشنر، وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کلائمیٹ چینج، ڈپٹی کمشنرچترال حسن عابد، ڈی پی او چترال مس سونیا شمروز خان، ونٹر فیڈریشن سکواڈرن لیڈر شاہد اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ کنیڈین ہائی کمشنر کیساتھ آئے ہوئے کھلاڑیوں نے آئس ہاکی میں حصہ لیا۔فیسٹول کے شرکاء نے ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر ہشام الملک کو خراج تحسین پیش کیا گیا، فیسٹیول کے موقع پر کالاش ثقافتی ڈانس، چترال کے روایتی ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے سیاح اور شائقین محظوظ ہوئے۔ اس فیسٹیول کو کامیاب اور رنگین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی تعاؤن شامل رہا۔تحصیل دروش کے پسماندہ اور دورافتادہ مڈک لشٹ کی برف سے ڈھکی ہوئی وادی میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں نے شرکت کیں۔ کنیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گیلمورفائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ فیسٹیول میں اسکیئینگ، آئیس کیٹنگ اور سنو بورڈنگ، آئس ہاکی کے مقابلوں کے علاقوں روایتی ثقافتی پروگرام منعقد ہو ئے، بون فائر، بار بی کیو اور محفل موسیقی کی محفلیں سجائی گئیں۔فائنل تقریبات کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا۔ مڈک لشٹ ویلی میں ان تین دنوں کے دوران جنگل میں منگل کا سماں رہا۔ فیسٹیول میں سینکڑوں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول میں 9غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیا جنکا تعلق اسپین اور فرانس سے ہے جبکہ ساتھ کھلاڑیوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے۔کنیڈین ہائی کمشنر کے ساتھ بھی آئس ہاکی کے تین کھلاڑی فیسٹیول میں آئے۔ ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے کنیڈین ہائی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ونٹر سپورٹس فیڈریشن پاکستان،کے پی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ اداکیا۔