صوابی سے تعلق رکھنے والا میڈیم فاسٹ بولر وسیم سردار انڈر 16 سلیکشن میں نظرانداز

پشاور:صوابی سے تعلق رکھنے والا وسیم سردار اسلام آباد ریجن کا ایک ابھرتا ہوا میڈیم فاسٹ بولر ہے لیکن بدقسمتی سے اسکو اچھی کارکردگی کے باوحود دوسری بار بھی اسلام آباد ریجن ٹرائل سے باہر کر دیا گیا۔ وسیم سردار کا شمار اسلام اباد کے بہترین باولرز میں ہوتا ہے لیکن سفارش نہ ہونے کی وجہ سے اسکو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ وسیم سردار کے والد سردار یوسفزئی نے اس حوالے سے کہا کہ اس سال بھی اسلام آباد ریجن میں ایسے لوگوں کو سلیکٹ کئے گئے جو ٹرائل میں شامل ہی نہیں تھے۔ سردار یوسفزئی نے وزیراعظم عمران خان اور پی سی بی حکام سے انصاف کے لئے اپیل کی ہے۔ ہونہار کھلاڑی وسیم سردار کے والد سردار یوسفزئی نے مزید کہا کہ سفارش نہ ہونے کی وجہ سے میرے بیٹے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے،اس سال بھی اسلام اباد ریجن انڈرسلیکشن سفارشوں پر کی گئی ہے۔ یادہے کہ وسیم سردار لاتعداد کرکٹ میچوں میں اسلام آباد ريجن کی نمائندگی کرچکے ہیں۔