حارث رؤف رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رواں سال زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ، انہوں نے 2020ء میں 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں بھی مکمل کیں ۔27 سالہ حارث رؤف نے پاکستان سپر لیگ 5 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ حارث رؤف رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے بائولر بھی بن گئے ہیں ، افغانستان کے راشد خان اس سال 48 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی 47 وکٹیں حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، شاداب خان 39 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جب کہ برطانوی فاسٹ بائولر کرس جورڈن 37 شکار کرکے 5ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ حارث روف ایک سال میں 50 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بائولر ہیں، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے گزشتہ سال 60 ٹونٹی ٹونٹی شکار کیے تھے جب کہ 2012ء میں ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے 55 اور سابق آل رائونڈر یاسر عرفات نے 52 وکٹیں لی تھیں۔