پہلا ٹی ٹونٹی ، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں کوشش کریں گے کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں،پہلے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان میسر ٹیم کو نہیں ہوں گے،ہم چاہ رہے ہیں کہ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف کھلائیں ،نوجوان کھلاڑیوں کو کھلا کر کرکٹ اچھی دیکھنے کو ملی۔