حیدر علی کی پہلے قومی ٹی 20 میچ میں بہترین بیٹنگ ، آئی سی سی نوجوان کرکٹر کی صلاحیتوں کی معترف

ملتان :19 سالہ حیدر علی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے ایک میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کے خلاف اپنی بہترین بیٹنگ کی بدولت ایک بار پھر شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کا بھی دل جیت لیا۔

رواں سال یکم ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے نوجوان کھلاڑی نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں 48 گیندوں پر 90 رنز کی بہترین بیٹنگ کی۔حیدر علی نے سات چوکے اور پانچ چھکوں کی بدولت 90 رنز کی اننگز کھیلی۔