اعصام الحق ہمبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے

ہمبرگ : پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں( کل) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمی مرے اور انکے جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ٹاپ ایٹ راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ کا مقابلہ آئیوان ڈوڈگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی سے ہوگا۔