شاہد آفریدی نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیدیا

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے آخری ٹی ٹونٹی میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’پاکستانی ٹیم نے ایک مشکل ٹور کا اچھا اختتام کیا، محمد حفیظ کی جانب سے دو زبردست اننگز کے ساتھ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے شاندار پرفارمنس دےکر ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنی افادیت ثابت کی۔

شاہد آفریدی نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو بھی کیرئر کے شاندار آغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہےکہ حیدر علی مستقبل میں بڑا سٹار بنے گا‘‘۔