پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے ڈومیسٹک سیزن کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان ، مردان کے بہترین کھلاڑی نظرانداز

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے جس سے کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں۔ مردان سے تعلق رکھنے والے نمایا ں کرکٹرز میں عدنان رئیس، خلیل اللہ، سجاد ہاشمی، فواد ملوک، وقار ملک، منصور علی، سمیع الرحمان، دانیال خان، عادل خان کو عمدہ کارکردگی کے باوجود حیران کن طور پر کسی بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور پاکستان کپ کی سلیکشن پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لئے ملک بھر سے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ لیکن اس سیزن میں مردان کے بہترین کھلاڑیوں کو یکسر نظر انداز کیا ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔مردان کے نمایا ں کھلاڑیو ں کا شمار نہ صرف مردان بلکہ خیبرپختونخوا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ بہترین کارگردگی کے باجود انھیں خیبرپختونخوا کی ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔ ان کھلاڑیوں کو نہ شامل کرنا صوبے کے دوسرے بڑے شہر کے ساتھ نا انصافی ہے۔یاد رہے مردان نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو یونس خان اورفخر زمان جیسے نامور کھلاڑی دیئے۔ جب کے مردان کے کھلاڑیوں کو دو سال سے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔