کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پر کام تیزی سے جاری ہے ، عابد مجید

پشاور: بدل رہا ہے خیبر پختونخواکھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پر کام تیزی سے جاری ہے۔جس پر اخراجات کا تخمینہ پانچ ارب روپے سے زیادہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے محکمہ کھیل کی رہنمائی میں پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے۔سیکرٹری کھیل وثقافت وامور نوجوانان عابد مجید ، ایڈیشنل سیکرٹری و ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن جنید خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی خصوصی ہدایات پرپراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار گراونڈ مراد علی مہمند اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ امیر محمد نے کوہستان بالا اور کولئی پالس کوہستان کا دورہ کیااور مختلف سکیموں کی منظوری دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہستان بالا اور کولئی پالس نے ان کا استقبال کیا۔ حکام نے ڈگری کالج، سکولز، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ، ایف سی ڈیپارٹمنٹ اور مختلف شامیلات اراضی کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج جالکوٹ، گورنمنٹ ہائی سکول جالکوٹ، گورنمنٹ ہائی سکول سئو، داسو ہائی سکول کے پاس فارسٹ کی زمین و فارسٹ آفس کے سامنے زمین، مڈل سکول جالکوٹ، ڈی سی کالونی، ٹاور کے ساتھ ایف سی، کندیا، ہربن شتیال اور سپورٹس آفس کے ساتھ زمین اور ضلع کولئی پالس کے سات مختلف سکولز اور دوسرے محکموں کی زمینوں کا دورہ کیا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی نے ڈی ایس او کو مزید اور سکولوں اور دوسری جگہوبوں کے دورے کی ہدایت کی،سکولز میںکثیر المقادصد گیمز گراونڈ کی منظوری دی ہے جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسٹ بال اورجمنازشم وغیرہ شامل ہیں۔ داسو ، کندیا، سئو ، سیر غازی آباد پالس اور بٹیڑہ میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کی بھی منظوری دی جو ان علاقوں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ٹاور کے ساتھ والا کو ٹہ میں ایف سی کی 30 کنال سرکاری زمین پر کرکٹ گراونڈ کی منظوری دی۔بعد ازاں مراد علی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کوہستان اپر اور کولئی پالس کادورہ کیااور یقین دہانی کرائی کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کو جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کولئی پالس شا جہان سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہستان اپر اور کولئی پالس برکت شاہ حقانی نے نوجوانوں کے حوالے سے مثبت سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی۔ڈی ایس او بر کت شا ہ حقانی کو 1000پلیگراونڈ کے حوالے سے مختصر بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان نے کولئی پالس نے زیر اعلی محمود خان اور ڈی جی سپورٹس اسفند یار خان کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کوہستان لوئر کی تاریخ میں پہلی دفعہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سپورٹس نے دورہ کیا۔ کوہستان اپر اور کولئی پالس کے عوام نے حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ گرائونڈز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔