ایک اور بڑی سپانسر کمپنی نے انڈین پریمیر لیگ کا ساتھ چھوڑ دیا

ممبئی: ایک اور بڑی سپانسر کمپنی نے آئی پی ایل کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ایک بڑی سپانسر کمپنی نے آئی پی ایل کا ساتھ چھوڑ دیا، فیوچر ریٹیل گروپ تشکیل نو کے مرحلے سے گزررہا ہے، اس لیے وہ لیگ کی مرکزی سپانسرشپ سے دستبردار ہوگیا۔ اس سے قبل چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘نے بھی رواں سال کیلیے سپانسر شپ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی، اس وجہ سے انڈین لیگ کو اپنے مرکزی ٹائٹل حقوق محض آدھے داموں فروخت کرنا پڑے تھے۔