پراجیکٹ ڈائریکٹر 1 ہزار پلے گراونڈزمرادعلی خان کا دورہ شانگلہ

پشاور:صوبا ئی حکومت اور سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر ٹورازم یوتھ آفیرز عابد مجید اور ڈائیریکٹر سپورٹس اسفندیارخان کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائیریکٹر مرادعلی خان نے ضلع شانگلہ کادورہ کیا۔ شانگلہ سپورٹس آفس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ذکاءاللہ اور دفتری عملے نے پروجیکٹ ڈایئریکٹر مرادعلی کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو ہار پہنائے۔ بعد میں ڈی ایس او شانگلہ نے پروجیکٹ ڈایئریکٹر مرادعلی کو تفصیل سے بریف کیا اور ضلع شانگلہ کے مختلف سرکاری بوائز، گرلز سکولوں جس میں بوٹیال ،الپوری، الپوری ، چکیسر، فیضہ پورن، چکیسر ، لیلونی ، اس کے علاوہ سب جیل بشام، جناح پارک بشام، کالونی بشام شامل تھے کا دورہ کیاپروجیکٹ ڈایئریکٹر نے درجہ بالا سکولوں ، جیل اور سرکاری زمین میں مختلف کھیلوں کی سہولیات کی منظوری دیدی۔جس میں ٹیبل ٹینس، فٹبال، کرکٹ، فٹسال، بیڈمنٹن ھال ، والی بال باسکٹ بال اور مارشل آرٹ وغیرہ شامل ہیں اس موقعہ پر شانگلہ کے عوام نے صوبا ئی حکومت، ڈائیریکٹر سپورٹس اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کا شکریہ آدا کیا اور شانگلہ عوام کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کرا ئی۔شانگلہ کے عوام نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی آمد کو سپورٹس کے میدان اور کھلاڑیوں میں موجود پوشیدہ ٹیلنٹ سامنے آنے اور منشیات وغیرہ جیسی بری عادتوں سے بچنے کا موقعہ ملے گا آخر میں ڈی ایس او شانگلہ نے پراجیکٹ ڈائیریکٹر صوبائی حکومت اور ڈی جی سپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔