مردان سنٹرل جیل میں اوپن ائیر جیم اور بیڈمنٹن ہال کا افتتاح

مردان: وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند کا مردان سنٹرل جیل کا دورہ، قیدیوں کو کھیلوں کی سہولیات دینے کی عرض سے اوپن ائیر جم اور بیڈ منٹن ہال کا افتتاح۔اراکین صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، افتخارعلی مشوانی اور امیرفرزندخان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخواہ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر 1000 پلے گراونڈ مراد مہمند ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ، کاشف فرخان ، ڈی۔ایس۔او مردان ابضاراحمد اور سُپرٹینڈنٹ مردان جیل ریاض مہمند بھی موجود تھے،جیلوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں شُروع کرنے کا مقصد قیدیوں کی زہنی و جسمانی نشوونما کرنا ہے صوبے کے دیگر جیلوں میں بھی اسی طرز پر سپورٹس سرگرمیاں شُروع کئیے جائے گے۔