خیبر پختو نخوا میں کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری

پشاور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک مختلف منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس میں سے کافی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں اس پراجیکٹ کاافتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کیاتھا‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں کھیلوں کے منصوبے جاری ہیں‘سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ‘ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک ‘ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند ‘ڈی ڈی امیر محمد ‘ڈی ڈی زاہد شاہ ‘اے ڈی کاشف فرحان سمیت دیگر شخصیات ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے،اس وقت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 486 ملین کے 96سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل امبریلا سکیم کے تحت ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ میں291 ملین کے 28 نئے منصوبوں کے پی سی ونز سیکرٹری کھیل کی وساطت سے منظوری کے لئے حکومت کو بھیج دیئے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کی جانب سے بھیجے گئے پی سی ونز کے مطابق منصوبوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں بیڈمنٹن ہال، ٹائون شپ بنوں میں بیڈمنٹن ہال، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری حیات اللہ شہید سکول رجڑ چارسدہ میں بیڈمنٹن ہال،تحصیل پلے گرائونڈ ترنگزئی چارسدہ، تحصیل پلے گرائونڈ شبقدر چارسدہ، نیلی کوٹھے ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل پلے گرائونڈ اسلامیہ سکول ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل پلے گرائونڈ پروا ڈیرہ اسماعیل خان، انصاف پارک ڈیرہ اسماعیل خان، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مایار دیر پایان، کیپٹن ظہیر الاسلام شہید سٹیڈیم کوہاٹ، میری سپورٹس سٹیڈیم کوہاٹ، خیبر آباد تحصیل پلے گرائونڈ نوشہرہ، بے نظیر وویمن یونیورسٹی پشاور، پابینی جنڈا صوابی، تحصیل پلے گرائونڈ چھوٹا لاہور صوابی، گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک سے منسلکہ اراضی، سٹیشن روڈ سٹیڈیم ٹانک، ٹانک سپورٹس کمپلیکس، مایار پلے گرائونڈ مردان، طورو پلے گرائونڈ مردان، حنیف خان میموریل سپورٹس کمپلیکس مالاکنڈ، قمبر سوات پلے گرائونڈ میں بیڈمنٹن ہالوں میں تعمیر شامل ہے ہر ہال پر 9.59 ملین روپے اخراجات آئیں گے، پشاور یونیورسٹی میں دو ٹینس کورٹس کی تعمیر کے منصوبے کے لئے 20.58 ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں دو ٹینس کورٹس کی تعمیر پر 20.58 اور پولیس لائن پشاور میں ٹینس کورٹس کی تعمیر کے 10.2 ملین کے پی سی ون بھی شامل ہیں۔مجموعی طور پر ان منصوبوں پر 291 ملین روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔پراجیکٹ کے تحت صوبے میں 486 ملین روپے کی96 منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے جن میں 99 ملین روپے کی لاگت سے مردان، ڈیرہ اسمایل خان، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، مہمند میں 99 ملین روپے کی لاگت سے 35 اوپن ایئر جم، چترال میں 120 ملین روپے کی لاگت سے پولو گرائونڈ، سول آفیسرز میس دو ٹینس کورٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ نمز اکیڈمی نوشہرہ میں بھی ٹینس کورٹ تعمیر ہوگا جس کے لئے تیس ملین روپے مقرر کئے گئے ہیں مردان میں نو منصوبے جاری ہیں جن میں معذور افراد کے لئے خصوصی گرائونڈ ‘باکسنگ ایرینا‘فٹبال اور کرکٹ گرائونڈز اور بیڈمنٹن ہال شامل ہیں لکی مروت اور ڈی آئی خان میں کھیلوں کے مختلف منصوبوں کے لئے بیس ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ‘سائوتھ وزیرستان میں گورنر ماڈل سکول میں پلے گرائونڈضلع خیبر میں حمزہ بابا پارک میں فٹبال گرائونڈ‘حمزہ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ اکیڈمی اور فٹ بال گرائونڈتعمیر کیا جائے گا باسکٹ بال اور کرکٹ اکیڈمی کے لئے پانچ ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دیر لوئر میں بیڈمنٹن ہال اور پلے گرائونڈ تعمیر کیا جارہا ہے‘سوات میں چار منصوبوں کے لئے پچیس ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ان میں کبل میں پلے گرائونڈ‘باسکٹ بال ‘والی بال کورٹس ‘ اوپن ائر جم اور بیڈمنٹن ہال کی تعمیر شامل ہے۔