خیبرپختونخوا حکومت صوبےکے تمام اضلاع میں کھیلوں کے سہولیات فراہم کرنے پر کام کررہی ہے ، مرادعلی مہمند

پشاور : مالاکنڈ کے طوطا کان گرائونڈ میں بیڈمنٹن ہال اور مردان سپورٹس کمپلیکس میں معذوروں کے لئے پلے گرائونڈ پر کام شروع ہوگیا۔ بیڈمنٹن ہال کے کام کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ رحمت وزیر نے کیا اس موقع پر ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف فرحان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر سید زمان بھی موجود تھے۔ بیڈمنٹن ہال چھ مہینوں میں مکمل کیا جائے گا جس پر 50 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔ پراجیکٹ کے تحت مالاکنڈ، سخاکوٹ اور دیگر تحصیلوں میں گرائونڈز بنائے جارہے ہیں ۔ رحمت وزیر نے بیڈمنٹن ہال کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع ملیں گے بلکہ وہ منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں گے جبکہ صحت مند معاشرہ بھی تشکیل پائے گا۔ مردان سپورٹس کمپلیکس میں معذوروں کے لئے پلے گرائونڈ پر کام کا آغازباضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورواور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد نے کیا گرائونڈ چھ مہینوں میں مکمل کیا جائے گا جہاں صرف معذور کھلاڑی کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیل سکیں گے جو کہ پاکستان میں پہلا پلے گرائونڈہوگا خصوصی افراد کیلئے۔پلے گرائونڈ پر 50 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر ابزار بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمندنے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹس میں کھیلوں کے سہولیات اور گرائونڈ پر بھرپور کام کررہی ہے،سیکرٹری سپورٹس عابد مجید، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنید خان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر تمام چھوٹے اور میگا پراجیکٹ پر جاری کام کو دیکھنے کیلئے خود ہرضلع کا وزٹ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب صوبے کے ہر تحصیل اور یونین کونسل سطح پر نہ صرف گرائونڈ ز بلکہ کھیلوں کے تمام سہولیات مہیا ہونگے جس سے کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا۔