ڈبلیو ڈبلیو ای، ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ ضائع ہوگئی

نیویارک : ڈبلیو ڈبلیو ای، ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ ضائع ہوگئی، سیتھ رولنز اور رے میسٹریو میں مقابلے کے دوران سیتھ رولنز نے ’آئی فار این آئی‘ میچ میں حریف ریسلر رے میسٹریو کی آنکھ پھوڑ دی، تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رے میسٹریو کی مقابلے کے دوران آنکھ ضائع ہوگئی۔ رے میسٹریو آنکھ پھوٹنے پر درد سے کراہ رہے تھے اور ریفری ان کے قریب آکر ان کی خیریت دریافت کررہے تھے۔سابق ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز نے یہ مقابلہ جیت لیا تاہم رے میسٹریو اپنی آنکھ پکڑی اور ریفری کو ہار ماننے کا اشارہ کردیا۔ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوٹیج اور تصویروں سے واضح ہے کہ میسٹریو جعلی آنکھ لگا کر رنگ میں اترے تھے، شائقین میچ میں میسٹریو کی آنکھ کو لے کر تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں.یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی میں ’منی ان دی بینک‘ مقابلے کے دوران حریف ریسلر نے رے میسٹریو کو اوپر سے نیچے کی جانب پھینک دیا تھا تو ان کی نقلی آنکھ باہر آگئی تھی۔